ورلڈ چیمپیئن : پاکستان نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلینڈ  کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 155 رنز بنا پائی۔قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈز اور شاہینوں نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025 کا ا?غاز اپنی فتح سے کیا، پہلے میچ میں انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی۔ کپتان محمد حفیظ 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر، عامر یامین نے 27 رنز بنائے، ہدف کا تعاقب، این بیل کے ناٹ آؤٹ 51 رنز بھی انگلینڈ کو فتح نہ دلا سکے، ورلڈ چیمپئن لیجنڈز، پاکستان اور بھارت کا اتوار کو مقابلہ ہو گا پہلے میچ کا ٹاس انگلینڈ چیمپیئنز جیتا اور پاکستان چیمپیئنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان لیجنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 160 رنز بنائے، انگلینڈ کو جیت کے لئے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔ایونٹ کا افتتاحی میچ آج برمنگھم کے تاریخی ایجبسٹن گراؤنڈ میں ہوا، جہاں انگلینڈ چیمپیئنز کی قیادت ایون مورگن جبکہ پاکستان چیمپیئنز کی کپتانی محمدحفیظ کے سپرد نے کی۔میچ سے قبل افتتاحی تقریب میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی پرفارمنس کا انعقاد بھی کیا گیا، جس نے اس یونٹ کو مزید یادگار بنادیا۔پاکستان چیمپیئنز پلیئنگ الیون:محمد حفیظ (کپتان)، شعیب ملک، عمر امین، شرجیل خان، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، آصف علی، عامر یامین، وہاب ریاض، رومان رئیس، سہیل تنویر، سہیل خان شامل ہیں