سولر پینلز درآمد میں 60 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ

 ایک بلڈوزر ڈرائیور کے بینک اکاؤنٹ سے 12 ارب روپے پکڑے گئے:کابینہ کمیٹی میں تفصیلات
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی کابینہ کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے  سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں 60 ارب روپے تک کی مبینہ منی لانڈرنگ ہوتی رہی، جبکہ ایک بلڈوزر ڈرائیور کے بینک اکاؤنٹ سے 12 ارب روپے پکڑے گئے۔ کمیٹی نے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ اور آن لائن فراڈ کی روک تھام کے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا محمودالحسن کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کانٹر ٹیررازم اتھارٹی کے چیئرمین مشتاق سکھیرا نے ادارے کی کارکردگی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ مشتاق سکھیرا نے بتایا  کیش اکانومی منی لانڈرنگ کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئے حکومت کو پالیسی پیپر بھی بھجوایا گیا ہے۔ منی لانڈرنگ کیلئے بینکوں کو بطور کنوئیر بیلٹ استعمال کیا جا رہا ہے اور بعض بینک منیجرز بھی اس عمل میں ملوث ہوتے ہیں۔