لاہور: پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروسز کی ڈاؤن گریڈنگ سے متعلق صوبائی حکومت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ موبائل سروسز کو ڈاؤن گریڈ کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھی موبائل سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی کوئی درخواست نہیں دی گئی۔عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب حکومت احتجاج کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال اور زمینی حالات کا جائزہ لے گی، جس کے بعد ضرورت کے مطابق موبائل سروسز سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ موجود نہیں، جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل حالات کے مطابق طے کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر مختلف انتظامی اور سکیورٹی اقدامات زیر غور ہیں، تاہم صوبائی وزیر اطلاعات کے بیان کے مطابق موبائل سروسز کی ڈاؤن گریڈنگ کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ابھی کوئی درخواست یا فیصلہ نہیں کیا۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔