ٹی 20 کپتانی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ‘ شاداب خان

لاہور (آئی این پی) قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کپتانی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔ پاکستان کے آل رائونڈر شاداب خان نے فی الحال قومی ٹی 20 کپتانی سنبھالنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ذمہ داری کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ کپتانی سلمان علی آغا کی حمایت کرتا ہوں، وہ بطور کپتان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں خود کو منوانے کے لیے مزید وقت ملنا چاہیے۔ شاداب خان نے کہا کہ آئے روز کپتان تبدیل کرنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے تسلسل بہت ضروری ہے، آل رانڈر نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی 20 کپتانی کے حوالے سے مجھ سے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔