ایرانی میزائل کسی بھی ملک کو بغیر رکاوٹ نشانہ بنا سکتے ہیں:سپیکر

ایران طاقت کا جواب طاقت سے دے گا‘  معاشی، عسکری و سفارتی دباؤ کے باوجود ہتھیار نہیں ڈالیں گے
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے  ایرانی میزائل کسی بھی ملک کے کسی بھی مقام کو بغیر رکاوٹ نشانہ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ایران طاقت کا جواب طاقت سے دے گا۔  معاشی، عسکری و سفارتی دباؤ کے باوجود ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘ ایران نے دشمن کو ہر محاذ پر بے بس کر دیا ہے۔