امریکہ نے جنگ بندی کرکے اچھا بننے کی کوشش کی لیکن یہ محض وقت کا ضیاع ثابت ہوئی
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران نے ایسے میزائل تیار کرلیے جو یورپ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سان ڈیاگو اور لاس اینجلس سمیت امریکا کے دیگر شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔امریکی ریاست مسیسیپی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران نے امریکا کے خلاف جنگ شروع کی۔امریکہ نے جنگ بندی کرکے اچھا بننے کی کوشش کی لیکن ان کے نزدیک یہ محض وقت کا ضیاع ثابت ہوئی۔