اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں فوری طور پر اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیے گئے ،50 فیصد ملازمین دفاتر میں جبکہ 50 فیصد گھر سے کام کریں گے ،ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری ، غیر ملکی دوروں اور سرکاری سفری اخراجات اور سرکاری عشائیوں کے انعقاد پر مکمل پابندی عائدکردی گئی ہے،اخراجات کم کرنے کے لیے پیپر لیس ورکنگ ماحول اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اضافی کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ضرورت پڑنے پر ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر پہنچنا ہوگا۔گھر سے کام کرنے والے 50 فیصد ملازمین ڈائٹ الاؤنس اور اوور ٹائم چارجز کے حقدار نہیں ہوں گے ۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو اسٹیشن چھوڑنے سے قبل مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی،سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی، اقدام تین ماہ کے لیے ہوگا،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائدکی گئی ہے