پاکستان کو گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے گٹھ جوڑ سے خبردار رہنا ہوگا، مشاہد حسین سید

پاکستان کو گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے گٹھ جوڑ سے خبردار رہنا ہوگا، مشاہد حسین سید

اسلام آباد: چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کو غیر معمولی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے ممکنہ گٹھ جوڑ سے عالمی امن اور علاقائی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین اپنے عزائم میں انفرادی طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اسی لیے اب وہ مل کر نئے خطرات پیدا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے، اس لیے پاکستان کو ہر سطح پر چوکس رہنا چاہیے۔اسی حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے بھی خبردار کیا کہ بھارت اپنی کمزور ہوتی ہوئی عالمی ساکھ کو سہارا دینے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے خلاف بڑھتی ہوئی عالمی تنقید سے بچنے کے لیے پاکستان مخالف اقدامات کر سکتا ہے، اس لیے اسلام آباد کو ہر وقت تیار اور دفاعی حکمت عملی کے ساتھ مستعد رہنا چاہیے۔