بھارت کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلیں، وہ پاکستان کی بے عزتی کرتا ہے: مشاہد حسین سید

بھارت کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلیں، وہ پاکستان کی بے عزتی کرتا ہے: مشاہد حسین سید

ویب ڈیسک: پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے اجتناب کیا جائے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے وجود سے خوش نہیں ہے اور وہ پاکستان سے نفرت کرتا ہے۔ "بھارت ہمارے ساتھ کرکٹ کھیل کر ہماری ہی بے عزتی کرتا ہے، اس سے بہتر ہے کہ ہم اس کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیں۔"

بھارت کے رویے پر تنقید
مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں ہوتے اور پاکستان آنے سے انکار کرتے ہیں۔ان کے مطابق دو سال قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے جان بوجھ کر شکست کھائی تاکہ پاکستان کو آگے نہ بڑھنے دیا جائے۔"ایسی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں جو کھیل کو نفرت اور سیاست کی نظر کر دے۔"
بھارتی کپتان پر تنقید
انہوں نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے حالیہ بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے جیت کو بھارتی فوج اور پہلگام واقعے کے متاثرین کے نام کیا تھا۔مشاہد حسین نے کہا کہ "بھارت خود دہشتگرد ہے، اس نے جارحیت کی اور جواب میں پاکستان نے اسے شکست دی۔ اب بھارت اسی ہزیمت کو پروپیگنڈا کے لیے استعمال کر رہا ہے۔"