پی اے سی کا اجلاس ،دومیونسپل کمیٹیوں کے 40 آڈٹ پیراگرافس پرغور

لاہور (خصوصی رپورٹ)پبلک اکائونٹس کمیٹیIII کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں راجہ شوکت بھٹی کی زیرِ صدارت ہوا۔ میونسپل کمیٹیوں (راولپنڈی اور سرگودھا ریجنز)کے کھاتوں سے متعلق 19-2018 کی آڈٹ رپورٹ زیرِ بحث آئی۔321 میں سے 40 آڈٹ پیراگرافس پر غور کیا گیاجنکا تعلق بنیادی طور پر سرکاری وصولیوں کی عدم وصولی سے تھا، جن میں پانی کے نرخ، دکانوں کے کرائے، کنورڑن و کمرشلائزیشن فیس، بلڈنگ فیس، لیز کی ادائیگیاں، قابلِ تشخیص اکائیوں کے سروے کے ذریعے نشاندہی کردہ واجبات اور دیگر بقایا جات شامل تھے۔