سمر کیمپ کی اجازت پرغور

لاہور (کرائم رپورٹر )گرمی کی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے کا معاملہ،رانا سکندر حیات کا گرمی کی چھٹیوں میں پرائیویٹ سکولوں کو مشروط سمر کیمپ لگانے کی اجازت دینے پر غور کیاجارہا ہے، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پیر کو سی ای او ایجوکیشن اتھارٹیز کا اجلاس طلب کرلیا،مفت سمر لگانے کیلئے ایک بار سی ای اوز سے مشاورت کرنا ضروری ہے،میٹرک ٹیک کیلئے داخلہ بھجوانے کی تاریخ میں 30 روز کی توسیع دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ میٹرک ٹیک کا کورس لیٹ ہونے کیوجہ سے تعلیمی بورڈز کو داخلہ بھجوانے کی تاریخ میں توسیع دینے کا کہ دیا ہے۔