این سی سی آئی ایان ایکشن ،گرفتار افراد میں دو خواتین شامل،موبائل فون، لیپ ٹاپ ودیگر اشیابرآمد
لاہور(کرائم رپورٹر )این سی سی آئی اے لاہور زون نے ٹک ٹاکر شہزیب سیالکوٹی سمیت مختلف مقدمات میں 15 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ کارروائیوں کے دوران موبائل فونز، لیپ ٹاپ، سمیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر شہزیب سیالکوٹی کو سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کے کمرشل ایریا سے گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے سام سنگ گلیکسی ایس 21 الٹرا اور آئی فون 17 پرو میکس برآمد ہوئے۔ دوسری جانب ملتان میں جعلی شادی بیورو، آن لائن مالی فراڈ اور غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ خانیوال ٹول پلازہ سے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے جعلی شادی بیورو چلانے اور رشتوں کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم بٹورنے والے چار ملزمان پکڑے گئے، جن کے قبضے سے چار موبائل فون برآمد ہوئے۔ایک اور کارروائی میں جعلی برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس استعمال کرنے اور خود کو ڈاکٹر، ویزا ایجنٹ ظاہر کرکے شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے چھ ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ان کے قبضے سے چھ موبائل فون اور 11 سمیں برآمد ہوئیں۔این سی سی آئی اے نے ملتان کی کچہری روڈ پر ایک غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر دو خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا۔