مودی کو کہہ دیا پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہئے:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا ہے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا وہ تجارت کے ذریعے تنازعات حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی پالیسی کے تحت انہوں نے مودی کو کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔امریکی صدر نے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے آٹھ جنگیں رکوا دیں،