نئی شامی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے:منیر اکرم

حالیہ سیاسی پیش رفت معمولات کی بحالی، استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے
 نیویارک (آئی این پی )سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم  نے شام میں وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے نمائندہ طرز حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال  پربحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا ۔ پاکستان کے مستقل نے کہا کہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔منیراکرم نے کہا کہ آج شام اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے،حالیہ سیاسی پیش رفت معمولات کی بحالی، استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے، یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ایک نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کویقینی بنایا جائے جو جامع اور مستحکم ہو۔