آئس لینڈ میں پہلی مرتبہ مچھر دریافت

 ریکیاوک (آئی این پی ) آئس لینڈ میں پہلی مرتبہ مچھر دریافت کیے گئے ہیں، جو اس جزیرہ نما ملک کیلئے  ایک غیر معمولی واقعہ ہے کیونکہ یہ دنیا کے ان چند خطوں میں شمار ہوتا ہے جہاں اب تک مچھر موجود نہیں تھے۔ غیرملکی  خبر رساں ادارے کی  رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف  ایک محقق نے کیا۔