جناح ہسپتال : متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جانی نقصان نہیں ہوا

کینال روڈ پر ایک کار ڈرائیورکے اچانک بریک لگانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا:پولیس
 لاہور(کرائم رپورٹر) کینال روڈ ،جناح ہسپتال کے قریب پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔کینال روڈ پر ایک کار ڈرائیورکے اچانک بریک لگانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔تیز رفتار لین میں اچانک بریک لگنے سے پیچھے آنے والی گاڑیاں بے قابو ہو گئیں۔پانچ سے چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں،حادثے کا سبب بننے والی کار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔ حادثے کے باعث متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔