دوحا(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان دوحہ میں ہونے والے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے اہم میچ میں ریفری نے ٹاس پاکستان کے بجائے بھارت کو جتوادیا۔پاکستان شاہینز کیکپتان عبدالصمد نے ٹاس کے وقت ہیڈکال کی لیکن بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے ریفری نیام الراشد نے بتایا کہ ٹیل آیا ہے۔ لیکن جب پاکستانی کپتان عبدالصمد نے سکہ دیکھا اور ریفری کی توجہ دلائی کہ ہیڈ آیا ہے تو ریفری نے اپنا فیصلہ بدلا اور اعلان کیا کہ ٹاس پاکستان نے جیتا ہے۔پاکستانی کپتان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور بعد ازاں میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دی۔اس وقعیکی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت کے میچز میں اس سے قبل بھی ایسے مشکوک واقعات سامنے ا?تے رہے ہیں۔