1430 ٹریفک حادثات، 729 افراد شدید زخمی

 لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1430 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، جن میں 729 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 936 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق 78 فیصد حادثات موٹرسائیکلوں سے متعلق تھے۔ ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثات میں 923 ڈرائیور، 72 کم عمر ڈرائیور، 566 مسافر اور 188 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے۔ لاہور میں 224 حادثات رپورٹ ہوئے، جبکہ 281 متاثرین کے ساتھ فیصل آباد پہلے، 104 حادثات اور 119 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 73 حادثات اور 77 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ مجموعی طور پر 1677 متاثرین میں 1319 مرد اور 358 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں میں 327 کی عمریں 18 سال سے کم، 899 کی 18 سے 40 سال اور 451 کی 40 سال سے زائد تھیں۔ حادثات میں 1509 موٹرسائیکلیں، 133 رکشے، 154 کاریں، 36 وینز، 10 مسافر بسیں، 33 ٹرک اور 69 دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔ ریسکیو حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ٹریفک قوانین، لین اور لائن کے نظم و ضبط کی پابندی کریں۔