مبینہ پولیس مقابلے میں 2ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک

گڑھ مہاراجہ (خصوصی رپورٹ) تھانہ احمد پور سیال کی حدود میں سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں دو ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی نے تھانہ احمد پور سیال کی حدود میں کارروائی کی، جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ملزم عمر دراز عرف مالا گل اور رضوان ترگڑ ہلاک ہو گئے۔