واشنگٹن(شوبز ڈیسک )گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنا 22 واں عالمی ریکارڈ ڈے مناتے ہوئے متعدد نئے عالمی ریکارڈز کا اعلان کردیا، جن میں مجسمہ آزادی کی پینٹنگ بنانے کا تیز ترین ریکارڈ بھی شامل ہے۔امریکی پرفارمنس آرٹسٹ ڈیوڈ گاریبالڈی نے نیویارک کے مشہور مجسمہ آزادی کی پینٹنگ محض 43.5 سیکنڈ میں مکمل کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ڈیوڈ گاریبالڈی کا کہنا تھا کہ اس بار ان کی توجہ فنکارانہ پرفارمنس کے بجائے رفتار پر مرکوز تھی کیونکہ اس نوعیت کا ریکارڈ اس سے پہلے قائم نہیں ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لیے ایک نیا معیار قائم کرنا چاہتے تھے اور امید ہے کہ ان کی کامیابی بچوں اور بڑوں دونوں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کوشش کرنے کی ترغیب دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بڑے مقصد کے حصول کی کوشش انسان کو خود بھی بہتر اور کامیاب بناتی ہے۔