ٹرمپ انتظامیہ نے فرانس کو نیویارک میں نصب مجسمہ آزادی دینے کا امکان مسترد کردیا

واشنگٹن (آئی این پی )ٹرمپ انتظامیہ نے فرانس کو نیویارک میں نصب مجسمہ آزادی دینے کا امکان یکسر مسترد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نواز فرانسیسی رکن یورپی پارلیمنٹ رافیل گلوکسمین نے کہا تھا کہ جابروں کا ساتھ دینے والے امریکا سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ پیرس کی جانب سے واشنگٹن کو دیا گیا مجسمہ آزادی واپس کردے کیوں کہ اب امریکا ان اقدار کا حامل نہیں رہا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس نے 138 برس پہلے یہ مجسمہ امریکا کے صد سالہ یوم آزادی پر دیا تھا ۔دریں اثناء ترجمان وائٹ ہائوس نے ردعمل میں کہا کہ وہ فرانسیسی سیاستدان کو یاد دلائیں گی کہ یہ امریکا کی بدولت ہے کہ آج فرانسیسی شہری جرمن نہیں بول رہے تو اس لیے فرانسیسیوں کو امریکا کا بہت شکر گزار ہونا چاہیے۔