سکیورٹی فورسز اور شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم، عوام کی سخت مذمت

 چند ویوز کے حصول کیلئے ملکی سلامتی کے خلاف سرگرم یہ عناصر دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں
مظفر آباد(آئی این پی )آزاد کشمیر کی عوام نے سکیورٹی فورسز اور شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی پر زور مذمت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک اور قوم کے لئے فرائض سرانجام دینے والے اعلی افسران اور جوانوں کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شہدا کی قربانیوں سے متعلق منفی اور گمراہ کن باتوں سے نہ صرف لواحقین بلکہ وطن سے محبت کرنے والے عام شہریوں کے جذبات بھی مجروح ہو رہے ہیں۔رینجرز کے ڈی ایس آر برکت علی مزاری شہید کو کالعدم فتنہ کمیٹی سے منسلک اکائونٹس کی جانب سے فساد اور پروپیگنڈہ پھیلانے کی مذموم کوشش کسی صورت قابل قبول نہیں۔ بیرون ملک مقیم بعض نام نہاد صحافی اور عناصر ایسی مہمات کو ہوا دے رہے ہیں تاکہ بیرونے آقاں کو خوش کیا جا سکے۔محض چند ویوز کے حصول کے لئے ملکی سلامتی کے خلاف سرگرم یہ عناصر دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیںاور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔