بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیتے ہیں؟وفاقی وزیر داخلہ

ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کررہا ہےکچھ کہاتومنہ چھپاتا پھریگا،محسن نقوی
 ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں، بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں، وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار ،سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایک وزیر میرے اوپر تبصرے کررہا ہے، جس دن میں نے اس وزیر کیخلاف تبصرہ کردیا وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیگا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں۔ بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں، وہ بزنس مین وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار تھے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ وہ بزنس مین پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں، وہ بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیتے ہیں؟