زخمی عابدہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکی
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر خاتون کو ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ اچھرہ کے علاقے میں خاتون عابدہ سڑک کراس کرنے لگی کہ اس دروان نا معلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مارکر شدید زخمی کر دیا زخمی عابدہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی