وزیر اعظم نے پی پی سے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنادی

اسحاق ڈار، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ ،رانا ثنا ، سعد رفیق اور بشیر میمن شامل 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی و مختلف امور کے حوالے سے تعاون اور مسائل کے حل کیلئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کمیٹی کا قیام،کمیٹی کے ارکان میں نائب و زیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ ،امیر مقام ،رانا ثناء￿  اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، جعفر خان مندوخیل اور بشیر احمد میمن شامل ہیں ، کمیٹی پیپلز پارٹی کی جانب سے تعین کردہ ممبران کے ساتھ بات چیت سے آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کرے گی۔