لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں بے ضابطگیاں،وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

کمیٹی کو تین ہفتوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ وزیراعظم پاکستان کو پیش کرنے کی ہدایت 
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر نو کے منصوبے میں غیر شفاف طریقے سے ٹھیکے دینے، سامان کی غیر قانونی خریداری، اور مختلف ٹال پلازہ کے ٹھیکے دینے کے معاملات کی تحقیقات کرے گی۔کمیٹی کے تحت ہونے والی تحقیقات میں یہ سوالات شامل ہوں گے کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر نو کے منصوبے کا ٹھیکہ غیر قانونی اور غیر شفاف طریقے سے کس طرح دیا گیا۔ اس کے علاوہ، کمیٹی الیکٹریکل ورکس کے لیے سامان کی غیر قانونی خریداری اور اوپن آکشن کے بغیر ٹھیکہ دئیے جانے والے معاملات کی بھی تحقیقات کرے گی۔