ویب دیسک:بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق، ملتان میں بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسی طرح، لیہ کے تھانہ سٹی اور گوجرانوالہ کے تھانہ صدر میں بھی بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔گوجرانوالہ میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق، مدعی نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا بیان ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے۔ اس سے قبل بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت ایف آئی آر ڈیرہ غازی خان میں بھی درج کی گئی تھی۔یہ مقدمات بشریٰ بی بی کے مختلف بیانات یا کارروائیوں پر مبنی ہیں جن کے بارے میں مدعیوں کا کہنا ہے کہ ان سے عوامی جذبات کو نقصان پہنچا ہے۔