ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.37 فیصداضافہ‘13اشیاء مہنگی ہوگئیں:ادارہ شماریات
اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.70 فیصد کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بارے رپورٹ جاری کر دی ہیں، رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی اور 11 کی قیمتیں کم ہوئیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں 35.48 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 2 سو روپے اور فی درجن کیلے میں 7 روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیف،مٹن،گڑ ،سگریٹس بھی گزشتہ ہفتے مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے 14 پیسے، انڈے فی درجن 20 روپے، پیاز فی کلو 4 روپے اور آلو فی کلو 1.67 روپے تک سستے ہوئے ہیں