کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب ایک المناک حادثے میں 12 سالہ بچہ بس کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر بچے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور شناخت کے عمل جاری ہیں۔پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار ایک رکشے سے ٹکرا گیا، جس کے بعد موٹر سائیکل پر بیٹھا بچہ سڑک پر گر گیا اور بس کے نیچے آ گیا۔حادثے کے بعد پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شخص رکشے کا پیچھا کرنے کے لیے گیا تھا لیکن وہ واپس نہیں آیا۔شہریوں نے حادثے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور خاص طور پر بچوں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔