لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں تیز رفتار گاڑیوں کی ریس کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت سیف کے نام سے ہوئی ہے، جو موٹر سائیکل پر اپنے دفتر سے گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران ریس لگاتی دو گاڑیوں نے اسے ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں سیف کو شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ زخمی کے بھائی حمزہ کی مدعیت میں نامعلوم کار ڈرائیورز کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔