لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ خزانہ نے سی سی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور رائٹ مینجمنٹ فورس (آر ایم ایف) کی گاڑیوں کی خریداری کے بجٹ میں 50 فیصد کٹ لگا دیاجس کے باعث ان اداروں کی گاڑیوں کی خریداری کا عمل متاثر ہو گیا ہے ذرائع پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی نے گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے جبکہ آر ایم ایف نے 1 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے تھے تاہم اب ان فنڈز میں نصف کمی کر دی گئی ہے بجٹ میں کمی کے باعث سی سی ڈی کیلئے مجوزہ 1 لینڈ کروزر، 4 فورچونرز، 100 سنگل کیبن، 73 ڈبل کیبن گاڑیاں 27 کاریں اور 500 سے زائد موٹرسائیکلیں خریدنے کا منصوبہ متاثر ہوگابجٹ کٹوتی کے بعد صرف آدھی تعداد میں گاڑیاں خریدی جا سکیں گی تاہم پولیس حکام نے بتایا کہ موجودہ دستیاب فنڈز کے تحت گاڑیوں کی خریداری کیلئے ٹویوٹا انڈس کو کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے اور رواں ماہ کے دوران تمام دستیاب فنڈز سے خریداری مکمل کر لی جائے گی پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ باقی رہ جانے والی گاڑیوں کی خریداری اگلے مالی سال میں کی جائے گی۔