15 ملین کے بجٹ سے 12 ملین واپس، صرف 3 ملین کا ڈویلپمنٹ بجٹ ملا
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کے محدود ترقیاتی بجٹ پر بھی کٹ لگا دیا گیا۔ 15 ملین کے بجٹ سے 12 ملین محکمہ سکول ایجوکیشن نے واپس لے لیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے بجٹ پر بڑا کٹ لگا دیا گیا ،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا 70 فیصد بجٹ واپس لے لیا گیا ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے بجٹ ایلوکیشن کے بعد کٹ لگا لیا ،لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے رواں مالی سال میں 15 ملین کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔15 ملین میں سے 12 ملین کا بجٹ واپس لے لیا گیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو رواں مالی سال میں صرف 3 ملین کا ڈویلپمنٹ بجٹ ملا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ تین ملین کی رقم سے سکولوں میں ایک کمرہ نہیں بن سکتا۔ لاہور کے سکولوں میں نئے 3 سے 4 ہزار کمروں کی ضرورت ہے۔ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ بجٹ کو بڑھانے کی بجائے کم کیا جا رہا ہے۔