برسلز(آئی این پی )یورپ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ میں نسل کشی میں معاونت کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یورو میڈیٹیرین ہیومن رائٹس مانیٹر نے یہ مطالبہ امداد کی تقسیم کے دوران درجنوں فلسطینیوں کی اموات کے بعد کیا۔ مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ادارے ٹرمپ کو غزہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی تنظیم کی حمایت پر جوابدہ ٹھہرائیں۔مانیٹرنگ گروپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی نجی سکیورٹی کنٹریکٹر اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ امداد حاصل کرنے والے فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے لیے فوجی، مالی، سیاسی، اور سفارتی مدد بھی فراہم کی۔