پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے وہ تمام افراد جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں ان کا پولی گراف ٹیسٹ کرایا جانا چاہئے، بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ جعلی مینڈیٹ سے آئی حکومت کس بنیاد پر کراسکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ 8 فروری 2024 کو اپنے ووٹ سے لے لیا تھا، جو حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہو وہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کس بنیاد پر کرا سکتی ہے