بیجنگ/اسلام آباد (یواین پی) پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں چین نے پاکستان کو J35A طیاروں کی فراہمی تیز کرتے ہوئے 50 فیصد رعایت کی بھی پیشکش کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اپنے جدید ٹیکنالوجی کے حامل J35A ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کو اپنے دیرینہ سٹریٹجک حلیف پاکستان تک پہنچانے میں نمایاں طور پر تیزی لایا ہے، اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ ہندوستان پاکستان تنازعہ کے بعد چین کی طرف سے یہ ایک ''انعام'' ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف فی الحال ان پیشرفتوں کے درمیان چین کے دورے پر ہیں، ذرائع سے پتا چلا ہے کہ پاکستان کو J35A فائٹر جیٹ کے 30 طیاروں کے پہلے بیچ کے اب اگست 2025ء کے اوائل میں ہی اسلام آباد پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے