عوام کو ریلیف دینے کیلئے متبادل پلان آئی ایم ایف کو پیش

حکومت معاہدے کی پابند ہے،تمام فیصلے باہمی رضامندی ہی سے کئے جائیں گے:ذرائع
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری نئے مالی سال کے بجٹ مذاکرات کے دوران حکومت نے عوام کو ریلیف کے لیے متبادل ذرائع سے آمدن کا پلان بھی آئی ایم ایف کو پیش کردیا  ۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے  مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور حکومت نے بجٹ میں سپر ٹیکس میں کمی، ریئل اسٹیٹ اور تنخواہ دار طبقے سمیت مختلف شعبوں کو ریلیف دینے کی تجویز کے تحت متبادل ذرائع سے ریونیو اکٹھا کرنے کا پلان آئی ایم ایف کے سامنے پیش کر دیا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے ان ریلیف اقدامات سے متعلق سخت رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اور ابھی تک حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان کسی ریلیف پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے