عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے سبب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
امریکی خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر جا پہنچی، جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔پاکستان میں شہباز شریف نے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں 200 روپے اضافہ کر دیا، جس کے بعد یہ 300 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق عام گاڑیوں کے فیول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اضافہ صرف لگژری گاڑیوں کے فیول پر کیا گیا ہے۔