قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیل نے قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر حملہ کیا، جس میں سینئر رہنما خلیل الحیا کے بیٹے اور ان کے معاون سمیت 5 افراد شہید ہوئے۔ قطر نے اس حملے کو اپنی ملکی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں:

ڈیلو ٹی آئی خام تیل: 0.6 فیصد اضافے کے بعد فی بیرل 62.63 ڈالر
برینٹ خام تیل: 0.6 فیصد اضافے کے بعد فی بیرل 66.39 ڈالر