فیصل آباد (یو این پی)خبر دار! یکم اپریل کو دنیا بھر میںاپریل فول ڈے منایا جائے گا۔کوئی آپ کو غلط اطلاع دے کرپریشان بھی کر سکتا ہے اس لیے محتاط رہیے۔یکم اپریل کو دوستوں،عزیز رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے آنیو الی کسی بھی اطلاع،موبائل کال یا خبرپر یقین کرنے سے پہلے اس کی تحقیق کر لی جائے کیونکہ غیر سنجیدہ لوگوں کی جھوٹی حرکت سے آپ کو شرمندگی اور نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہے۔اپریل فول دوسروں کے ساتھ عملی مذاق کرنے اور بے وقوف بنانے کا تہوار ہے اور اس کیلئے خاص دن یکم اپریل مقرر ہے۔اپریل فول کی ابتدا ء یورپ سے ہوئی جس کو 1539ء میں عروج حاصل ہوااور بعد میں اس نے تہوار کی شکل اختیار کر لی