اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یکم اپریل کو اپریل فول ڈے منایا جاتا ہے جسے مزاح اور تفریح کا دن قرار دیا جاتا ہے تاہم اس کے سماجی اثرات پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔کوئی آپ کو غلط اطلاع دیکر پریشان بھی کر سکتا ہے اس لیے محتاط رہیے یکم اپریل کو اپنے عزیزوں ،دوستوں اور رشتہ داروں سے متعلق ملنے والی کسی بھی اطلاع ،خبریا موبائل کال پر فوری یقین کرنے کی بجائے تصدیق کر لیں، مورخین کے مطابق اس دن کا آغاز سولہویں صدی کے یورپ سے ہوا جب فرانس میں کیلنڈر کی تبدیلی کے بعد کچھ لوگ اپریل میں نیا سال مناتے رہے جنہیں مذاق کا نشانہ بنایا گیا اور یوں یہ روایت پروان چڑھی