وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کو ’’اے آئی آفس آف سی ایم‘‘ بنایا جائے گا، جو مکمل طور پر اے آئی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا دفتر ہوگا
تمام محکموں کو سینٹرل اے آئی یونٹ کے ساتھ منسلک کرکے مکمل اے آئی ایکو سسٹم بنایا جائے گا‘اے آئی اکیڈمی سے نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس نظام متعارف کرانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے اے آئی شعبے کے مشیر علی ڈار نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں اے آئی وںن 2029 اور آفس آف اے آئی پنجاب منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا اور صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد آرٹیفیشل انٹیلیجنس گورننس نظام متعارف کرانیکا فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کو ’’اے آئی آفس آف سی ایم‘‘ بنایا جائے گا، جو مکمل طور پر اے آئی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا دفتر ہوگا۔ بریفنگ کے مطابق وزیراعلیٰ اے آئی آفس کا قیام عوامی خدمت اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی کا منفرد باب ثابت ہوگا، فزیکل اے آئی سسٹمز، اے آئی اکیڈمی سے نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سمارٹ مانیٹرنگ عوامی خدمت کی رفتار اور شفافیت بڑھائے گی جبکہ تمام محکموں کو سینٹرل اے آئی یونٹ کے ساتھ منسلک کرکے مکمل اے آئی ایکو سسٹم بنایا جائے گا۔