ٹریڈ باڈیز انتخابات میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

 ریئل ٹائم ڈیجیٹل ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا، 320 تجارتی تنظیموں میں انتخابات ہوں گے:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے  ملک بھر میں ٹریڈ باڈیز کے انتخابات کو شفاف، غیرجانبدار اور منصفانہ بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت انتخابی شیڈول، ووٹر فہرستیں اور نتائج آن لائن دستیاب ہوں گے، جبکہ انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے ریئل ٹائم ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بھی قائم کیا جائے گا۔وزیر تجارت نے ٹریڈ باڈیز انتخابات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابی عمل سے تنازعات اور اپیلوں میں کمی آئے گی اور کاروباری برادری کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا