آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ کے ذمہ واشنگٹن اور تل ابیب ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ کے ذمہ واشنگٹن اور تل ابیب ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹیں پیدا ہونے پر امریکا اور اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کو اس صورتحال کا الزام دینا حقائق کے منافی ہے۔عراقچی نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ایران نے کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی ذمہ داری انہی قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں اسی مؤقف کو دہرایا اور کہا کہ آبنائے ہرمز میں خطرناک حالات کے براہِ راست ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھولا نہ گیا تو سخت ردعمل سامنے آسکتا ہے۔