پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی مسلسل فراہمی یقینی، حکومت نے 69 ارب روپے کا بوجھ اٹھایا:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی مسلسل فراہمی یقینی، حکومت نے 69 ارب روپے کا بوجھ اٹھایا:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ ملک میں توانائی کی فراہمی کے حوالے سے روزانہ اجلاس ہو رہا ہے اور حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وسائل محدود ہیں، تاہم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اپریل تک سپلائی چین کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے، جبکہ ڈیمانڈ مینجمنٹ اور توانائی کی بچت کے اقدامات پر غور جاری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشیدگی یا جنگی حالات سے توانائی کے انفراسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹارگٹڈ ریلیف کی جانب جائے گی تاکہ مستحق طبقے کو سہولت فراہم کی جا سکے، اور سب کو مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہوگا۔