قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
بجٹ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں اراکین نے مالیاتی بل کی منظوری دی۔بجٹ کی منظوری کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔فنانس بل 2026-27 کے مطابق یکم جولائی سے 2000 سے 3000 سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر 86 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی جبکہ 3001 سی سی کی امپورٹڈ گاڑیوں پر 92 فیصد ڈیوٹی نافذ ہوگی۔بل کے تحت یکم جولائی سے پاکستان نیوی بینیولنٹ ایسوسی ایشن اور ایس آئی یو ٹی پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔اس کے علاوہ صوبائی ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشنز، اورنگی ٹاؤن ویلفیئر ادارے اور میک اے وش فاؤنڈیشن کو بھی ٹیکس رعایت حاصل رہے گی۔