ٹیکس بے ضابطگیوں پر کریک ڈا ئون شروع

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)نے سروسز ٹیکس کی ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں، خودبرد اور نادہندگان کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈا ئون کا آغاز کر دیا۔ کارروائیوں کے دوران 8 معروف فاسٹ فوڈ چینز سمیت 12 فوڈ پوائنٹس اور 4 پراپرٹی ڈویلپرز کیخلاف اقدامات کیے گئے۔پی آر اے کے مطابق لاہور میں 7 فاسٹ فوڈ چینز، 2 دیسی فوڈ چینز اور ایک کافی شاپ کے مالیاتی ریکارڈ کا جائزہ لینے پر بے ضابطگیاں اور ٹیکس ریکارڈ میں تضادات سامنے آئے۔ تحقیقات جاری ہیں۔چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کاکہناہے کہ کسی قسم کی خوردبرد یا جعلسازی برداشت نہیں کی جائیگی۔ عوام کے ادا کردہ ٹیکسز کی سرکاری خزانے میں بروقت منتقلی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی۔ ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی یا ڈیجیٹل ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پرسخت قانونی کارروائی کی جائیگی ، بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔