بھارت کی عالمی ہزیمت جاری، امریکہ نے بھارت کو پس پشت ڈال دیا

سفارتی محاذ پر مسلسل دھچکوں، عالمی سطح پر تنہائی کی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
بھارت کی امید کہ امریکہ مضبوط اتحادی ہو گا اچانک ختم ہوتی نظرآ رہی ہے: جریدہ فرسٹ پوسٹ 
نئی دہلی(آئی این پی )  بھارت عالمی منظر نامے میں اپنی ساکھ کی تباہی کے بعد مکمل طور پر تنہا ہو چکا ہے۔نام نہاد وشو گرو کے دعویدار بھارت کو سفارتی محاذ پر مسلسل دھچکوں، جبکہ عالمی سطح پر تنہائی اور تزویراتی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، امریکا نے بھارت کا جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کا بیڑہ اٹھانے اور نیٹ سکیورٹی پرووائڈر بننے کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔بھارتی جریدہ فرسٹ پوسٹ کے مطابق انڈو پیسفک سے پیسفک تک، بھارت کی عالمی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بھارت کی امید کہ امریکا مضبوط اتحادی ہو گا اچانک ختم ہوتی نظرآ رہی ہے