پنجاب کے سرکاری کالجز کی داخلہ پالیسی میں تبدیلی

لاہور (یواین پی)پنجاب کے سرکاری کالجز میں داخلہ پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے رواں سال داخلوں میں اضافے کا ہدف 20فیصد سے کم کر کے 10 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کالجز کی موجودہ گنجائش اور طلبہ کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے 750سے زائد سرکاری کالجز نئی پالیسی کے تحت داخلے کریں گے۔محکمہ کے مطابق بیشتر سرکاری کالجز پہلے ہی اپنی مقررہ استعداد سے زیادہ طلبہ کو داخلہ دے چکے ہیں