کراچی، تیز رفتار گاڑی امام بارگاہ کے باہر ٹینٹ میں گھس گئی، 12 افراد زخمی

کراچی(آئی این پی )کراچی میں ڈیفنس صبا ایونیو کے قریب تیز رفتار گاڑی امام بارگاہ کے باہر ٹینٹ میں گھس گئی، واقعے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔اتوار  و پیر کی درمیانی  شب ڈی ایچ  اے فیز 6 میں ایک امام بارگاہ کے باہر تیز رفتار لوڈر گاڑی عزاداروں کے مجمع پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور سمیت تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا