فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹیکسٹائل ملز مالکان کے درمیان فیکٹریوں کے اندر ٹیکس چوری روکنے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیمرے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا
لاہور(آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی ہٹ دھرمی کے باعث ملک بھر میں ٹیکسٹائل ملز بند ہونے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹیکسٹائل ملز مالکان کے درمیان فیکٹریوں کے اندر ٹیکس چوری روکنے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیمرے لگانے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، جس کے باعث ملک بھر میں ٹیکسٹائل ملز کی بندش کا شدید خطرہ ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے ٹیکسٹائل ملز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیکٹریوں کے اندر اپنے ذاتی خرچے پر سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کیمرے نصب کریں۔تاہم، ٹیکسٹائل ملز مالکان نے اس کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کا بوجھ اٹھانے سے صاف انکار کر دیا ۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں صنعت کار کسی صورت یہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتے